24 مئی، 2023، 8:45 PM

روسی جنگی جہاز پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام+ ویڈیو

روسی جنگی جہاز پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام+ ویڈیو

 ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے مطابق حملہ کرنے والی یوکرینی کشتی (اسپیڈ بوٹس) جو کہ انسانی عملے کے بغیر کام کرتی ہے اسے تباہ کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے مطابق حملہ کرنے والی یوکرینی کشتی (اسپیڈ بوٹس) جو کہ انسانی عملے کے بغیر کام کرتی ہے اسے تباہ کر دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی جنگی جہاز ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائن کی حفاظت پر مامور تھا۔ 

روسی وزارت دفاع نے یوکرائنی ڈرون کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کی گیس پائپ لائنوں کے ذریعےترکی کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جہاز جمہوریہ ترکی کے خصوصی اقتصادی زون میں ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے آپریشن کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق مشن انجام دینے میں مصروف ہے۔

ماسکو نے اس بیان میں مزید کہا کہ یہ حملہ باسفورس سے 140 کلومیٹر شمال مشرق میں کیا گیا۔ اس روسی جہاز نے تمام بغیر پائلٹ جہازوں کو اپنے معیاری ہتھیاروں کی آگ سے تباہ کر دیا۔

News ID 1916691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha